16 جون 2010 - 19:30

پکڑے جانے والے دوسرے ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ملزم مصر کا امیر ترین شخص ہے اور القاعدہ کو مکمل مالی سپورٹ مہیا کرتا ہے

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی کے ایک ادرے نے خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب چھاپہ مار کر کالعدام تحریک طالبان کے سربراہ ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا عبدالحئ اورزگان کا سابق گورنر اور طالبان شوری کے اہم رکن کو ساتھی ذکی عزت سمیت گرفتار کر کے ۲ سیٹلائٹ فون،لیپ ٹاپ اور اہم دستاویزات برآمد کر لیں۔

ذرائع کے مطابق ملا عبدالحئ نیٹو افواج پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے اس کے علاوہ پاکستان میں بھی متعدد کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

پکڑے جانے والے دوسرے ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ملزم مصر کا امیر ترین شخص ہے اور القاعدہ کو مکمل مالی سپورٹ مہیا کرتا ہے۔

نوری آباد کے قریب چھاپہ مار کر حراست میں لئے گۓ مجرموں کو تفتیش کے لۓ نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

.......

152/